25-04-2017

سپریم کورٹ کے احکامات پر آئی جی موٹر وے نے ایک سو چھیانوے افسران اور اہلکاروں کوعہدوں سے ہٹا دیا ہے، افسران کو سی پی او میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی، نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ میں آﺅٹ آف پروموشن ترقیاں پانے والے محکمہ موٹر وے پولیس کے افسران کے خلاف درج درخواست کی سماعت کے بعد عدالت عظمی نے غیر قانونی ترقی پانے والے مذکورہ افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی ۔

 واضح رہے کہ کارروائی کی زد میں آنے والے افسران میں سڑسٹھ چیف پٹرولنگ افسران جبکہ ایک سوتیس سینیئر پٹرولنگ افسران شامل ہیں۔