28-07-2017

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کا حکم دیدیا ۔

سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں وزیر اعظم کی تاحیات نااہلی کا باعث بننے والی رپورٹ تیار کرنے والی جے آئی ٹی کیخلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے سے روکتے ہوئے حکم دیا ہے کہ جے آئی ٹی کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے ۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ جے آئی ٹی ممبران کیخلاف کوئی بھی کارروائی عدالتی اجازت کے بغیر نہہیں کی جائے گی۔