October 24, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سپریم کورٹ میں بیرون ملک اثاثے اور اکاونٹس تفصیلات متعلق کیس کی سماعت

12-06-2018

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے ہیں کہ کسی کو کوئی حق نہیں کہ وہ پیدا ہونے سے پہلے پاکستانی بچے کو مقروض کردے۔

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثے اور اکاؤنٹس کی تفصیلات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے گورنراسٹیٹ بینک اور سیکرٹری خزانہ کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے اکاؤنٹس اور اثاثوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد نہیں ہو رہا، ہم مفاد عامہ کا اہم ترین مقدمہ سن رہے ہیں جبکہ گورنراسٹیٹ بینک اورسیکرٹری خزانہ کو پرواہ ہی نہیں۔

Related posts