December 16, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاونٹس کیس 17 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

14-09-2018

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس 17 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے ترجمان کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے جعلی بینک اکاونٹس کیس 17 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

 دوسری جانب جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار انور مجید اور عبدالغنی مجید کے طبی معائنے کیلئے ایف آئی اے نے اعلی اختیاراتی میڈیکل بورڈ کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ دونوں ملزمان کو 15 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا، انور مجید 17 اگست سے کراچی کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، عبدالغنی مجید 27 اگست سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

چیف جسٹس پہلے ہی ان کا معائنہ پمز یا الشفاء اسپتال سے کروانے کا کہہ چکے، ملزمان کے میڈیکل بورڈ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم شامل کی جائے، خط نے ایف آئی اے نے یہ بھی بتایا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے بنائی گئی جے آئی ٹی نے کام شروع کردیا ہے۔

Related posts