10-10-2017
سپریم کورٹ میں جہانگیرترین، عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست گزار حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل نعیم بخاری دلائل دیئے ۔
عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے جواب پر درخواست گزارحنیف عباسی کونوٹس جاری کردیا اور سماعت ملتوی کردی ۔