سرکاری ہسپتالوں میں غیر معیاری سٹنٹس از خود نوٹس کیس سماعت یکم فروری سے

28-01-2017

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سرکاری ہسپتالوں میں غیر معیاری سٹنٹس  سے متعلق از خود نوٹس کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دیدیا  ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے غیر معیاری سٹنٹس کانوٹس لیتے ہوئے کیس کو یکم فروری سے کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دیدیا ۔

از خود نوٹس  کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار  کی سربراہی میں جسٹس عطا بندیال اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل سپریم کورٹ کا  3رکنی بینچ  کرے گا۔

چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے از خود نوٹس کے بعد چاروں صوبائی سیکرٹریز صحت ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں ۔