31-07-2017

سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس  پاکستان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں فنڈنگ کے ذرائع بتانے کی پابند ہیں۔ کیا الیکشن کمیشن کو جانچ پڑتال کرنے کا بھی اختیار نہیں۔

عمران خان نااہلی کیس اور تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کے معاملہ کی سماعت کے دوران لیگی رہنما حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کی فنڈنگ پر اعتراضات اُٹھائے اور اس سلسلے میں ایک متفرق درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

سماعت کے آغاز میں پی ٹی آئی وکیل موقف اپنا کہ سیاسی جماعتوں کی تفصیلات قانون کے مطابق نہ ہو تو واپس کی جاتی ہیں، کیا صرف پی ٹی آئی کی غیرملکی فنڈنگ کا مقدمہ ہی سنا جانا ہے۔

جس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو واضح کرنا ہوتا ہے کہ فنڈنگ قانون کے مطابق ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ کسی دوسری جماعت کے خلاف بھی شکایت ہے تو الیکشن کمیشن کارروائی کرے۔