November 17, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

 سپریم کورٹ میں مٹھی تھرپارکر میں بچوں کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت، احکامات

20-06-2018  

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کور ٹ بنچ نے مٹھی تھرپارکر میں بچوں کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت  کرتے ہوئے  سابقہ حکومت کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار  کیا  ہے۔

عدالت نے صوبائی پبلک سروس کمیشن کو ڈاکٹرز اور عملے کی فوری بھرتی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 2 ماہ میں ضلع تھرپارکر کے طبی عملے کی کمی کو پورا کیا جائے اور پبلک سروس کمیشن تھرپارکر میں ڈاکٹر اور عملے کی فوری بھرتی کے اقدامات کرے۔

ساتھ ہی عدالت نے سندھ حکومت کو 2 ماہ میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھی فعال کرنے کا حکم دیا۔

Related posts