March 23, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی جائزہ اجلاس طلب کرلیا

14-03-2019

سپریم کورٹ نے ملک بھر کے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس 16 مارچ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں طلب کر لیا ہے۔

ترجمان سپریم کور ٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس سپریم کورٹ کے سینئر جج منظور ملک کی صدارت میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں  ہوگا ۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں ملک بھر سے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے جج شرکت کرینگے اور اپنی عدالتوں کی کارکردگی رپورٹ اجلاس میں پیش کرینگے۔

Related posts