29-03-2018

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے میں مبینہ خلاف ضابطہ ڈیپوٹیشن کیس نمٹا دیا ہے۔

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس  میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے  کیس کی سماعت کی۔جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ پولیس سے لوگ ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر آرہے ہیں اور ان  ڈیپوٹیشن افسران سے ہماری ترقیاں متاثر ہوتی ہیں جبکہ قانون کے تحت محکمہ پولیس سے ایف آئی اے میں نہیں آسکتے۔

 چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ قانون کس جگہ قدغن عائد کرتاہے ۔جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ محکمہ پولیس سے آنے والے ملازمین بھی سروس آف پاکستان کے ملازم ہیں۔

بعد میں دلائل مکمل ہونے پر فاضل عدالت نے دائر درخواست خارج کردی ۔