18-09-2017

سپریم کورٹ نے نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نااہلی کےلئے دائر درخواستیں خارج کردیں ہیں۔

 جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی نااہلی کیلئے دائر  پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ این اے ایک سو بیس لاہور سمیت دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ کلثوم نواز کے پاس بھی اقامہ ہے لیکن تنخواہ ظاہر نہیں کی گئی لہذا اسے نااہل قرار دیا جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ  درخواست گزار پاناما کیس کا حوالہ دے رہا ہے جس میں اقامہ اور تنخواہ کا معاملہ تھا، درخواست گزار نے تین نکات اٹھائے لیکن ثابت نہیں کرسکا۔