03-05-2018

 سپریم کورٹ نے  سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جانب سے اپنی نااہلی کا فیصلے کے خلاف دائر اپیل سمات کےلئےمنظور کرتے ہوئے 4 مئی کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کاغذات نامزدگی میں بیرون ملک بینک اکاؤنٹ غیر ارادی طور پر ظاہر نہ کر سکا، اکاؤنٹ میں کاغذات نامزدگی کے ڈیکلیئرڈ اثاثوں کی 0.5 فیصد رقم تھی۔ جبکہ وہ موجودہ رٹ دائر ہونے سے قبل بینک اکاؤنٹ اور اقامہ ظاہر کر چکے تھے۔لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے  کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ اور قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن ختم کیا جائے۔