June 25, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

 سپریم کورٹ نے عاصمہ رانی قتل کیس سے  متعلق از خود نوٹس کیس واپس لے لیا 

26-03-2018

سپریم کورٹ نے عاصمہ رانی قتل کیس سے متعلق ازخود نوٹس کیس واپس لے لیا ہے ۔

 واضح رہے کہ کوہاٹ میں 28 جنوری دو ہزار اٹھارہ  کو رشتے سے انکار پرایبٹ آباد سے چھٹیوں پرگھرآنے والی میڈیکل تھرڈائرکی طالبہ عاصمہ رانی کو گولیاں مارکر قتل کردیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ملزم کی عدم گرفتاری اور بیرون ملک فرار ہو جانے کی خبروں پر ازخود نوٹس لیا تھا جسے آج واپس لے لیا گیا۔

آج سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان  جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کیا ملزم مجاہد آفریدی  کوگرفتارکرلیاگیا ہے جس پر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مجاہد آفریدی کوگرفتار کرنے کے بعد ٹرائل کورٹ میں چالان بھی داخل کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ قانون اپناراستہ خود بنائےگا، چالان داخل ہوگیا ہے ازخود نوٹس واپس لیتے ہیں۔

Related posts