April 26, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سپریم کورٹ نے قتل کا ملزم دس سال بعد بری کر دیا

12-02-2019

سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم اسفند یار کو 10 سال بعد بری کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے لاہور کے شہری عادل بٹ قتل کیس کی سماعت کی۔عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہا اس لیے ملزم کو بری کیا جاتا ہے، مجسٹریٹ نے شناخت پریڈ درست نہیں کی اور قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔ سپریم کورٹ نے مجسٹریٹ کنور انوار علی کو 22 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایسے کیس دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے، ایک بچہ قتل ہو گیا اور مجسٹریٹ کی جانب سےغلط شناخت پریڈ اورقانونی تقاضے پورے نہ ہونے کی وجہ سے ملزم کو سزا ہو گئی، ایسا سلوک کیوں کیا جاتا ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ جنہیں قانون پر عمل کرنا ہے ان سے پوچھنا تو چاہیے، کیا مجسٹریٹ لگانے سے پہلے ان کی تربیت نہیں ہوتی۔

Related posts