15-02-2017

سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے ۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے دو ہفتوں کے وقفے کے بعد پانامہ لیکس سے متعلق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی جانب سے دائر درخواستوں کی دوبارہ سماعت شروع کی۔

بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ اللہ کے شکر گزار ہیں جس نے جسٹس عظمت سعید کو صحت عطا کی اور جس شخص نے بھی فاضل جج کی صحت کیلئے دعا کی ، اس کے بھی شکر گزار ہیں۔

جس کے بعد وزیر اعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دوبارہ شروع کئے ۔

عدالت نے  کیس کی مزید سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی۔