16-09-2019

سپریم کورٹ نے 4افرادقتل اور8 افرادکوزخمی کرنیوالے مجرمان کی بریت درخواست خارج کردی ہے۔

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ بنچ نے  قتل کیس کی مجرموں کی بریت کی درخواست پر سماعت کی۔

استعاثہ کے مطابق مجرمان نے سمبڑیال میں فائرنگ سے 4 افرادقتل اور 8 کوزخمی کیا تھا۔

فاضل عدالت نے دوران سماعت کہا کہ مجرمان کو ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی،ہائی کورٹ مجرمان کے ساتھ پہلے ہی نرم رویہ اپناچکی ہے۔

فاضل عدالت نے 4افرادقتل اور8 افرادکوزخمی کرنیوالے مجرمان کی بریت درخواست خارج کردی۔