October 23, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سپریم کورٹ کانجی بینکوں کے برطرف گارڈز کو واجبات کی ادائیگی کا حکم

17-09-2019

سپریم کورٹ نے نجی بینکوں کے برطرف گارڈز کو واجبات اور اعزاز یہ ادائیگی کا حکم دے دیا ہے ۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحیی آفریدی پر مشتمل سپریم کور ٹ کے دو رکنی بنچ نے نجی بنک کے سکیورٹی گارڈز کی درخواستوں کی سماعت کی ۔

 درخواست گزار وں کے وکیل نے موقف اپنا یا کہ بینک کے 2593ملازمین میں سے 2342ملازمین کو بینک کی اپنی پالیسی کے مطابق تمام واجبات و اعزازیئے دیئے گئے لیکن صرف 250سیکورٹی گارڈز کو محروم رکھا گیا ۔

 نجی بینک کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سیکورٹی گارڈز فوج سے ریٹایرڈ ملازمین تھے اس لئے مراعات نہیں دی گئیں۔جس پر فاضل عدالت نے کہا کہ ان کے حوالے سے بینک کی پالیسی میں ایسی کو ئی بات نہیں کی گئی۔ پالیسی میں ان کو بھی دیگر ملازمین کی طرح مراعات دینے کا ذکر تھا ۔ فاضل عدالت نے کہا کہ برطرف تمام250گارڈز کو ایک لاکھ 75 ہزار فی کس اعزاز یہ دیا جائے اور اگر گارڈز کے دیگر واجبات بھی ہیں تو وہ بھی ادا کئے جائیں ۔

Related posts