04-05-2017

سپریم کورٹ نے وضاحتی بیان میں کہاہے کہ پاناما لیکس کیس کے حوالے سے عدالت میں کوئی خصوصی سیل قائم نہیں کیاگیا اور نہ ہی ایڈیشنل رجسٹرار محمدعلی کو جے آئی ٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیاہے۔

ترجمان سپریم کورٹ شاہد حسین کمبویو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میڈیا میں اس حوالے سے نشرو شائع ہونے والی خبر درست نہیں ہے اس لیے ضروری ہے کہ ریکارڈ کی درستی کے لیے وضاحت شائع کی جائے۔