27-07-2017

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 31جولائی سے ججزکا ڈیوٹی روسٹرجاری کردیا ہے۔

سپریم کورٹ نے 31جولائی سے مقدمات کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل  دے دیئے، آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کے 3بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے  جبکہ ایک بینچ کراچی اور ایک لاہور رجسٹری میں مقدمات کا سماعت کرے گا۔

پاناما پیپرزعمل درآمد بینچ اگلے ہفتے روسٹر پر موجود نہیں ، پاناما بینچ کے 2 رکن ججز 11 اگست تک اسلام آباد میں دستیاب نہیں ہوں گے ۔

جسٹس اعجازالاحسن آئندہ ہفتے سے تعطیلات پر ہوں گے جبکہ جسٹس عظمت سعید سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیسزکی سماعت کریں گے۔