August 22, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سپریم کورٹ کا اصغر خان کیس میں فوجی افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم

11-02-2019

 سپریم کورٹ نے اصغر خان عمل درآمد کیس میں ملوث فوجی افسران کے خلاف 4 ہفتے میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکن یبنچ نے اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کورٹ مارشل کارروائی کیوں نہیں شروع ہوئی، نوے کی دہائی میں بانی متحدہ اور ایم کیو ایم کو بھی پیسے ملے تھے، کیس میں ان کا نام سامنے آیا نہ ہی ایف آئی اے رپورٹ میں کوئی ذکر ہے۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایف آئی اے رپورٹ میں بانی ایم کیو ایم کا نام تھا، وہ اب پاکستان میں نہیں، متحدہ بانی اور دیگر ملزمان کی حوالگی کیلئے برطانیہ سے بات چیت جاری ہے، جس میں بہت جلد اہم پیشرفت متوقع ہے۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ایف آئی اے تو ہاتھ کھڑے کرنا چاہتا ہے۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔

Related posts