07-07-2017

سپریم کورٹ نے  اگلے ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی ہے جس میں پانامہ کیس کی سماعت  کے لئے 10جولائی کو دوپہر 1بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہ میں جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن کیس کی سماعت کرے گی ۔یہ 3رکنی بینچ گزشتہ سماعتوں میں جے آئی ٹی کی 3عبوری رپورٹس کا جائزہ لے چکا ہے ۔

 یاد رہے کہ پاناما تحقیقات کے عملدرآمد مقدمے کی آخری سماعت 22 جون کو ہوئی تھی  اور اب 10جولائی کی سماعت کو عدالت کی معمول کی کازلسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔