03-05-2018

سپریم کورٹ نے حجرہ شاہ مقیم میں صفائی سے متعلق ازخود نوٹس کیس نمٹا تے ہوئے  متعلقہ سیشن جج کی سربراہی میں کمیشن قائم کرتے ہوئے جائزہ رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں  ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے حجرہ شاہ مقیم میں صفائی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

دوران سماعت  پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ قبرستان سے تجاوزات کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔تاہم درخواستگ گزار نے بتایا کہ  تاحال اس تصویر والی گلی میں سیوریج لائن نہیں بچھائی گئی۔

فاضل عدالت نے متعلقہ سیشن جج کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرتے ہوئے جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔