14-04-2018

سپریم کورٹ نے بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے 5 مئی تک پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ واٹر کمیشن کے حکم پر نالوں کی صفائی سمیت دیگر اقدامات شروع ہو گئے ہیں۔ جس پر جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے کہ یہی شرمندگی کی بات ہے کہ کام اب شروع ہوا ہے، شہریوں کو صاف پانی ملنا چاہیے، پانی کے بغیر زندگی نہیں ہے، چیف جسٹس بھی یہی کہتے ہیں صحت کے سارے مسائل پانی سے وابستہ ہیں۔

عدالت نےبارشوں سے پہلے نالوں کی صفائی مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے  کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔