August 22, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سپریم کورٹ کا لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر  کو برطرف کرنے کا حکم

30-07-2018

سپریم کورٹ نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ کو برطرف کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

  چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم بنچ نے سپریم کورٹ رجسٹری میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی میرٹ کے خلاف تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں تقرری سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ عدالت نے رپورٹ کی روشنی میں وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی کو عہدے سے فارغ کرتے ہوئے یونیورسٹی میں سینئر پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 30 روز کے اندر اندر نئی وائس چانسلر تعینات کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

Related posts