November 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سپریم کورٹ کو قوانین اور ریاستی اداروں کے فیصلوں کے جائزہ کا اختیار ہے، چیف جسٹس

08-11-2018

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو قوانین اور ریاستی اداروں کے فیصلوں کے جائزہ کا اختیار ہے۔

سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے200 سے زائد ممبران پر مشتمل وفد نے چیف جسٹس پاکستان سے سپریم کورٹ میں ملاقات کی، ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کی سربراہی میجر جنرل عاصم ملک نے کی۔چیف جسٹس نے شرکاء کو ملک میں انصاف کی فراہمی کے لئے سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور ضلعی عدالتوں کی کار کردگی ، عدالتی نظام اور آئینی اختیارات سے متعلق بریف کیا۔چیف جسٹس پاکستان نے وفد کے شرکاء کو پاکستان کے 1973 کے آئین سے متعلق بنیادی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے آئینی ڈھانچے میں ملک کے تین ستونوں کو اختیارات تقویض کیے گئے ہیں۔ ریاست کے تینوں ستون مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ کے اختیارات اور اہمیت اپنی جگہ اہم ہے۔ چیف جسٹس  پاکستان نے کہا کہ آئینی اختیارات کے تحت سپریم کورٹ مقننہ اور انتظامی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا خصوصی اختیار رکھتی ہے، متاثرین کو تیز تر انصاف دلانے کے لئے ملک میں قدیم قوانین میں عہد حاضر کے مطابق تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

Related posts