05-09-2017

 سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمے کے ملزم  کو14 سال بعد بری کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فاضل بنچ نے ملزم جنید کی جانب سے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی ۔

اپیل کے مطابق  ملزم کوٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی جسے ہائی کورٹ نے برقراررکھا تھا تاہم اپیل کی سماعت کرنے کے بعد سپریم کورٹ نے ناکافی شواہد کی بنا پر ملزم کو بے گناہ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ ملزم جنید پر2006 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دیرینہ دشمنی پرسہیل نامی شہری  کے قتل کاالزام تھا۔