25-05-2017

سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم خیبر پختونخٔوا کے ایک سو سات پرائمری سکول ٹیچرز کو بحال کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل خارج کر دی ہے ۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سرابرہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کی ۔ اساتذہ کے وکلاء نے عدالت میں موقف اپنایا کہ  پشاور ہائی کورٹ نے ان ایک سو سات پرائمری سکول ٹیچرز کو بحالی کےاحکامات جاری کئے ہیں جو کہ تعلیمی قابلیت اور ٹریننگ کے معیار پر پورا اترتے ہیں جبکہ ان اساتذہ کو انیس سو ستانوے میں برطرف کیا گیا تھا  لہذا محکمہ تعلیم کی جانب سے دائر اپیل خارج کی جائے ۔فاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ان اساتذہ کی بحالی برقرار رکھی اور محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی اپیل خارج کر دی ۔