28-07-2017

 سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں وزیراعظم کو نااہل قراردینے کے بعد صدر مملکت ممنون حسین کو ہدایت کی ہے کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کریں اور جمہوری تسلسل کو یقینی بنائیں
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نوازشریف کو حکم دیا ہے کہ بطور وزیراعظم فوری عہدہ چھوڑ دیں اور اس ضمن میں الیکشن کمیشن پاکستان  ڈی نوٹی یفائی کرے۔ عدالت نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کا ایک جج فیصلے پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گا ۔