29-06-2017

سپریم کورٹ کے سینئیرترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارعمرہ کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس گئے ہیں جس کے باعث ان کی وطن واپسی تک سینئیر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

اس سلسلے میں ان کی حلف برداری سپریم کورٹ میں انجام پائی جہاں سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان، سینئیر وکلاء، اٹارنی جنرل پاکستان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں دوسرے سینئر ترین جج جسٹس اعجاز افضل کی عدم موجودگی کے باعث جسٹس دوست محمد خان نے حلف لیا۔

واضح رہے کہ آئین کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ خالی نہیں رکھا جاسکتا۔ چیف جسٹس کی غیر موجودگی کی صورت میں سینئیر ترین جج عارضی طورپریہ عہدہ سنبھالتے ہیں۔