06-03-2017

سپریم کورٹ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کراچی مصباح الدین فرید کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں منچھر جیل اور پانی میں آلودگی میں از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ کے کمیشن نے اپنی رپورٹ عدالت عظمیٰ کے روبرو پیش کی۔

ناکارہ آر او پلانٹس کی تنصیب پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور چیف سیکریٹری سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ آر او پلانٹس کی دیکھ بھال کس کی ذمہ داری تھی، آر او پلانٹس کی تنصیب کس کا کام ہے اور کرکوئی اور رہا ہے، اربوں روپے خرچ کررہے ہیں لہذا اب اس ظلم کی سزا کس کو دینی چاہیے۔

سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی واٹر بورڈ کیڈر پوسٹ ہے اس لئے اس عہدے پر کیڈر افسر ہی تعینات کیا جائے۔