30-03-2018

سپریم کورٹ کی ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ چیف جسٹس نے وزیراعظم کیلئےفریادی کا لفظ استعمال نہیں کیا‘ فریادی کا لفظ غلط طور پرچیف جسٹس سے منسوب کیاگیا ہے۔

سپریم کورٹ کےترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے وضاحتی بیان میں کہا کہا گیا ہے کہ  چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  سے فریادی کا لفظ غلط طور پر منسوب کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نےوزیراعظم پاکستان کے لئے فریادی کا لفظ استعمال نہیں کیا۔