20-04-2018

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کا بل پاس کیا ہے جس کے تحت سپریم کورٹ کے ججوں کی تعدا میں دو ججوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

کمیٹی کا اجلاس چوہدری محمد اشرف کی صدارت میں ہوا۔   تحریک انصاف، جماعت اسلامی او ر جمعیت علمائے اسلام  ف نے بل کی مخالفت کی۔ کمیٹی نے ہر صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں عدالت عالیہ کے بنچز کی تشکیل سے متعلق بل مسترد کر دیا۔ کمیٹی نے فاٹا کے انضمام کی صورت میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کے حکومتی بل کو ارکان کے تحفظات پر اگلے اجلاس تک موخر کر دیا۔