28-03-2017

سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس امیر ہانی مسلم کل ریٹائر ہوجائیں گے۔

سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس امیر ہانی مسلم کے ریٹائر ہونے کے موقع پر ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس منعقد کیا جائے گا جس کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کریں گے۔

جسٹس امیر ہانی مسلم  کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی ایک آسامی خالی ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ رواں سال دوہزار سترہ میں سپریم کورٹ کا کوئی اور جج ریٹائر نہیں ہورہا ہے۔