29-09-2017

سپریم کورٹ نے فیصل آباد میں بھابھی کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو بارہ سال بعد شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ہے ۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ بنچ نے دائر اپیل کی سماعت کی ۔

 دوران سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ سچے گواہ پیش کئے بغیر نظام عدل نہیں چل سکتا ، جب گواہ سچے نہیں ہوں گے تو عدالت بھی کچھ نہیں کر سکے گی ۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ جب جھوٹے گواہ عدالتوں میں پیش ہوں تو ملزمان بری ہوتے رہیں گے ، جھوٹی گواہی کی وجہ سے ملزمان کا بری ہونا اللہ کا عذاب ہے ۔