June 01, 2020

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سپریم کور ٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ، پیر کلیم خورشید ایڈوکیٹ صدر منتخب

01-11-2017

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن  کے ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق  پیر کلیم خورشید  ایڈوکیٹ سپریم کورٹ بار کے صدر، صفدر حسین تارڑ جنرل سیکرٹری اور قمرالزمان قریشی نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

نتائج کے مطابق  نو منتخب صدر پیر کلیم خورشید نے 1142 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کےمد مقابل حافظ عبدالرحمان 1064ووٹ لے سکے۔ سیکرٹری کی نشست پر صفدر حسین تارڑ نے 1372 جبکہ ان کے مدمقابل میاں اسلم نے 763 ووٹ لئے۔ نائب صدر کی نشست پر قمرالزمان قریشی 1159 ووٹ لے کر جیت گئے، ان کے مدمقابل ملک امتیاز 993 ووٹ لے سکے۔
نو منتخب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پیر کلیم خورشید نے کامیابی کے بعد کہا ہے  کہ ان کے پاس صرف انسانیت کا ایجنڈا ہے۔ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کریں گے۔

Related posts