31-10-2017

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے آج ہونے والے سالانہ انتخابات کیلئے اسلام آباد  سمیت ملک بھر کے مختلف اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ملک بھرسے 2992ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں جبکہ ووٹ ڈالنے کےلئے ملک بھر میں 10پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدارت کیلئے پروفیشنل گروپ کے حافظ عبدالرحمان انصاری اور انڈی پین ڈینٹ گروپ کے پیر سید کلیم خورشید کے درمیان  مقابلہ ہے۔صبح 9بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5بجے تک جاری رہے گا ۔

پشاور  ہائی کورٹ میں قائم پولنگ اسٹیشن پر وکلاء کا جوش وخروش جاری ہے اور وکلاء اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ شام پانچ بجے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کیا جائے گا جس کے بعد مختلف اسٹیشنوں سے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔