April 23, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سپریم کور ٹ پاکستان کے جج جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ ، جے آئی ٹی تشکیل ، تحقیقات جاری

16-04-2018

لاہور میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے دو واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی محمد طاہر  کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ  ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چودھری بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہیں۔ اسی طرح جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، اسپیشل برانچ اور فارنزک ایجنسی کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں اقدام قتل اورانسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

Related posts