11-06-2018

سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو حکم دیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نوازکے ریفرنسز کا فیصلہ ایک ماہ میں کیا جائے۔

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں  ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ بنچ نے   نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی 6ہفتوں میں ٹرائل مکمل کرنے کی استدعا مسترد کردی اور کہا کہ 4ہفتوں سے زائد کا وقت نہیں دے سکتے۔

عدالت نے کہا کہ  احتساب عدالت ہفتے کو بھی تینوں ریفرنسز کی سماعت کرے، ملزمان بھی پریشان اور قوم بھی ذہنی اذیت کا شکار ہے، اب ان کیسز کا فیصلہ ہوجا نا چاہے۔