08-03-2017

پشاور ہائی کورٹ نے سپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں کو مستقل نہ کرنے پر ایڈوکیٹ خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے ۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا درخواست گزار دو ہزار نو میں خیبر پختونخوا پولیس میں بطور سپیشل پولیس فورس کے اہلکار کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے اور آٹھ سال گزرنے کے باوجود درخواست گزاروں کو مستقل نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے دیگر متعلقہ حکام کو بھی درخواستیں دے چکے ہیں تاہم ان درخواستوں پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے لہذا درخواست گزاروں کی مستقلی کے احکامات جاری کئے جائیں ۔