16-02-2017

پشاور کی احتساب عدالت نے  سڑک کی تعمیراتی کام میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرم ایجنسی کے سب انجنیئر  سی اینڈ ڈبلیو  کو  سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے ۔

نیب کے مطابق فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام کرم ایجنسی کےلئے نو کلومیٹر سڑک کی تعمیر میں غلط اعداد و شمار بتاتے ہوئے متعلقہ ٹھیکدار  کو رقم کی ادائیگی کرکے بدعنوانی کے مرتکب ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ملزم نے ٹھیکدار کےلئے جعلی انٹریز  کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا جبکہ سٹرک کی تعمیر اتی کام بھی ابھی تک شروع نہیں ہوا ۔