04-06-2018

سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے، صرف لارڈز ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہونے والے بابر اعظم کی جگہ حارث سہیل کو شامل کیا گیا ہے۔

منتخب سکواڈ میں فخر زمان، احمد شہزاد، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، سرفراز احمد کپتان، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
واضح رہے  کہ پاکستان کرکٹ ٹیم  کا اسکاٹ لینڈ کے خلاف پہلا میچ 12 اور دوسرا میچ 13 جون کو کھیلا جائے گا۔