21-05-2018

پشاورمیں سکینڈری سکول ٹیچر کی آسامیوں کیلئے رواں سال ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کے انٹرویو 28 مئی سے شروع ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ضلع پشاور کے ایک اعلامیہ کے مطابق ایس ایس ٹی جنرل، بائیوکمیسٹری اورمیتھس فزکس کی آسامیوں کیلئے جن امیدواروں نے ٹیسٹ دیا تھا ان میں  ٹاپ 10 سکول وائزامیدوار28 مئی کو گورنمنٹ حسنین شریف ہائیر سکینڈری سکول پشاور سٹی میں انٹرویو دیں گے۔

اسی طرح اقلیتوں اور معذور کوٹہ کے تحت امیدواروں کو29 مئی کو حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ  تمام امیدواروں کو  اپنے ساتھ اصل تعلیمی اسناد، این آئی سی دوعدد تصدیق شدہ سیٹ فائل کورمیں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔