10-04-2018

سیشن جج /سپیشل ٹاسک جج اقبال خان نے نصیحتوں سے تنگ آکروالد کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 10سال قید کی سزا سنادی ہے۔

استعاثہ کے مطابق ملزم حضرت ولی سکنہ زاہد آباد یکہ توت پر الزام ہے کہ اُس نے بے روزگاری اور آوارہ گردی پر نصیحت کرنے پر اپنے والد محمد علی کو فائرنگ کرکے قتل کیاتھا جس کے بعد ملزم کو تھانہ یکہ توت پولیس نے حراست میں لیا تھا ۔

عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے اور ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر دس سال قید کی سزا سنائی ۔