29-06-2017

سیاحتی مقام مری کے قریب چھرہ پانی اور بنواڑی گاوں کے درمیان لگی چیئر لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں گرگئی جس کے باعث 12 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
حادثے کے بعد مقامی افراد نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالنے کے لیے اقدامات شروع  کئے اور لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی عملے نے 12افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ واقعے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق پنجاب سے تھا اور وہ کرکٹ میچ کھیلنے کے لیے خیبر پختونخوا جا رہے تھے۔