27-09-2017

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد سیاحت کی سماجی ، ثقافتی اور معاشی اہمیت سے عوام کو آگاہ کرنا ہے ۔ اس دن کے حوالے سے آج پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا  گیا

عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے ٹوارزم کارپوریشن کے زیر اہتمام نشتر ہال پشاور میں تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے سیاحت عبد المنعم خان تھے ۔ امسال عالمی یوم سیاحت کا موضوع  “پائیدار سیاحت ” ہے ۔ تقریب میں مقررین نے سیاحت کے فروغ اور اہمیت کے متعلق روشنی ڈالی۔