26-09-2017

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن کل ستائیس ستمبر کو منایا جائے گا۔

اس دن کو منانے کا مقصد سیاحت کی سماجی ، ثقافتی اور معاشی اہمیت سے عوام کو آگاہ کرنا ہے ۔ اس دن کے حوالے سے کل پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جن میں مقررین سیاحت کے فروغ اور اہمیت کے متعلق روشنی ڈالیں گے ۔