13-11-2017

لاہور ہائی کورٹ نے سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق درخواست میں نوازشریف، عمران خان اور آصف زرداری سمیت 64 سیاستدانوں سے جواب طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ  کے جسٹس مامون الرشید پر مشتمل بنچ نے درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی 64 سیاست دانوں کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کی درخواست پر سماعت کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ نوازشریف، عمران خان اور آصف زرداری سمیت64 سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثے ہیں، عدالت سیاستدانوں کے اثاثے واپس پاکستان لانے کا حکم دے۔

عدالت نے نوازشریف، عمران خان اور آصف زرداری سمیت 64 سیاستدانوں کو 7 دسمبر تک جواب داخل کرانے کے احکامات جاری کردیئے۔