27-10-2017

سپریم کورٹ پاکستان کے سینئر جج جسٹس اعجازافضل خان نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے

ترحمان سپریم کورٹ کے مطابق  جسٹس اعجازافضل خان نےقائم مقام چیف جسٹس پاکستان  کےعہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے جسٹس اعجاز افضل خان سے حلف لیا۔قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان، سینئروکلا، اٹارنی جنرل پاکستان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں  ثاقب نثار اور سینئرترین جج سپریم کورٹ  جسٹس آصف سعید کھوسہ سری لنکا کے دورے پر ہیں جس کے باعث ان کی وطن واپسی تک جسٹس اعجاز افضل خان قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔یاد رہے کہ آئین پاکستان کے تحت چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ خالی نہیں رکھا جاسکتا، چیف جسٹس کی غیرموجودگی میں سینئر ترین جج عارضی طور پر یہ عہدہ سنبھالتے ہیں