26-09-2017

سینئر قانون دان اور تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن محمد امان خان خٹکی ایڈوکیٹ انتقال  کر گئے ہیں۔ان کا نماز جنازہ آج شام پانچ بجے آبائی گاوں ماموں خٹکی میں ادا کی جائے گی ۔

محمد امان خان خٹکی ایڈوکیٹ سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و سابق سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور اور موجودہ کمشنر آئی ٹی اے پشاور محمد سلیم خان کے والد تھے ۔

 وہ علی گڑھ کالج سے فارغ التصیل تھے اور صوبے کے نامور اور سینئر ترین قانون دانوں میں ان کا شمار ہوتا تھاجبکہ انہوں نے تحریک پاکستان میں بھی  سرگرم کارکن کی حیثیت سے کارنامے  سرانجام دیئے تھے ۔