04-08-2017

 47 رکنی وفاقی کابینہ کے ارکان نے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے۔ ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان سے حلف لیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق، اویس لغاری، مشاہد اللہ خان، زاہد حامد، صدر الدین راشدی، کامران مائیکل، سائرہ افضل تارڑ، عبدالقادر بلوچ، سکندر حیات بوسن وفاقی وزیر ہوں گے۔خرم دستگیر، رانا تنویر، برجیس طاہر، شیخ آفتاب، میر حاصل بزنجو، مرتضیٰ جتوئی، سردار یوسف، صلاح الدین ترمذی، امیر زمان، اکرم خان درانی، ریاض پیرزادہ، بلیغ الرحمان، ممتاز احمد تارڑ، جاوید علی شاہ بھی نئی کابینہ کا حصہ ہیں۔

مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان، جنید انور، عابد شیر علی، طلال چودھری، دانیال عزیز، ایاز شاہ شیرازی، دوستن خان ڈومکی، عثمان ابراہیم اور جام کمال وزیر مملکت ہوں گے۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں 221 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے اور اسی روز انہوں نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔